
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قید تنہائی کے کیس میں عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے تحریری دلائل جمع کرا دیئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر نے سپرنٹنڈنٹ جیل کی رپورٹ حقائق کے منافی اور گمراہ کن قرار دے دی۔
وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے حقائق کا جائزہ لینے کے لئے عدالتی معاون، لوکل کمیشن یا فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن بانی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرے، عدالت کمیشن سے جائزہ رپورٹ طلب کرے اور عدالت بانی اور بشریٰ بی بی کو عدالت طلب کرنے کا حکم دے اور ان کی قید تنہائی سے متعلق بیانات قلمبند کئے جائیں۔
