امیر محمد خان کے برادر نسبتی سید محمد ظفر انتقال کرگئے

جدہ (بیورو رپورٹ) پاکستان جرنلسٹس فورم کے چیئرمین اور سینئر کالم نگار امیر محمد خان کے برادر نسبتی سید محمد ظفر کی نماز جنازہ مسجد الیمانی بنی مالک میں ادا کی

عی Apr 23, 2026 IDOPRESS

جدہ (بیورو رپورٹ) پاکستان جرنلسٹس فورم کے چیئرمین اور سینئر کالم نگار امیر محمد خان کے برادر نسبتی سید محمد ظفر کی نماز جنازہ مسجد الیمانی بنی مالک میں ادا کی گئی جبکہ تدفین مقبرہ بنی مالک میں ہوئی، جنازہ و تدفین میں شہر کی ممتاز شخصیات اور ساتھیوں نے شرکت کی اور امیر محمد خان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ۔


سید محمد ظفر گزشتہ کئی دہائی سے جدہ میں مقیم تھے اور معزز، دینی، اسلامی تہذیبی صلاحیتوں کا مالک تھے، انہوں نے یہاں کے کئی اداروں میں انتہائی خوش اسلوبی اور دلجمعی کے ساتھ خدمات انجام دیئے جن میں ٹرانس ڈیزرٹ ٹرانسپورٹیشن ، مؤسسہ میں عبدلکریم کھوسہ کے ساتھ سعودی ٹیلی کمیونیکیشن اور بجلی کی کمپنی سے منسلک رہے، ظفر کو اکثر دیگر خدمات کے ساتھ صدقات کی جانب زیادہ رجحان دیکھ کے خوشی ہوتی تھی، سوگواروں میں میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ( جنکی تعلیم ابھی زیر تکمیل ہیں) بہت سے چاہنے والوں کو چھوڑا ہے، جدہ میں انتقال جس حالت میں ہوئی اس کی الگ معاملات ہیں، اور سب کو اللہ سے رجوع ہونے، تقویٰ اختیار کرنے کا درس دینے ظفر بہت سادہ طبیعت رکھتا تھا ، عاجزی ملنا دوسروں کی عزت وتکریم اسکا خاصہ رہا، اللہ تعالیٰ اسکی اگلی منزلیں آسان فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں