لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کابینہ نے ڈومیسائل فیس میں 175فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈومیسائل فیس 200سے بڑھا کر

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کابینہ نے ڈومیسائل فیس میں 175فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈومیسائل فیس 200سے بڑھا کر 550روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی،ڈومیسائل فیس صرف ای پے پنجاب کے ذریعے وصول کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
ڈومیسائل سسٹم کو مکمل ڈیجیٹل اور پیپرلیس بنایا جائے گا، شہریوں کو ڈومیسائل آن لائن اپلائی اور گھر بیٹھے موصول ہوگا۔
پی آئی ٹی بی کو فی ڈومیسائل 50روپے سروس چارج رکھنے کی اجازت دیدی گئی،کابینہ نے ای فیڈیویٹ فیس 100سے بڑھا کر 300روپے مقرر کرنے کی منظوری دی،کابینہ نے ڈومیسائل مینجمنٹ سسٹم مستقل بنیادوں پر چلانے کی منظوری دی،پی آئی ٹی بی نے مکمل خودکارڈومیسائل مینجمنٹ سسٹم متعارف کرادیا۔
