موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ پہنا ہو بظاہر سب ٹھیک ہو تو کیوں روکتے ہیں؟لاہور ہائیکورٹ کا ٹریفک پولیس کے رویے پر اظہارناراضی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کے رویے پر ناراضی کااظہار  کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ پہنا ہو بظاہر سب ٹھیک

عی Apr 23, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کے رویے پر ناراضی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ پہنا ہو بظاہر سب ٹھیک ہو تو کیوں روکتے ہیں؟

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے مختلف محکموں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کرلیں۔

عدالت نے ٹریفک پولیس کے رویے پراظہارناراضی کیا،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ ٹریفک پولیس کا رویہ عجیب ہے،موٹر سائیکل روک کر کھڑے ہو جاتے ہیں، چاہے ٹریفک بلاک ہو جائے،ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کے دھوئیں سے آلودگی بنتی ہے،موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ پہنا ہو بظاہر سب ٹھیک ہو تو کیوں روکتے ہیں؟موٹر وہیکل آرڈیننس میں لکھا ہے کہ گاڑی روکنے کی وجوہات بتانا ہوں گی۔

عدالت نے کہاکہ ٹریفک پولیس روزانہ خود ہی قانون کی خلاف ورزی کررہی ہے،دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں پاس سے گزر جاتی ہیں،گاڑیوں کے دھوئیں سے فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں