راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان طالبان رجیم نے ایک بار پھر جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں سول آبادی پر حملہ کیا ، بلااشتعال گولہ باری سے 4 بچے

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان طالبان رجیم نے ایک بار پھر جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں سول آبادی پر حملہ کیا ، بلااشتعال گولہ باری سے 4 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی، پاک فوج نے بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سرحد پر افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم نے انگوراڈہ سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں پاکستان کی شہری آبادی پرگولہ باری کی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ انگوراڈہ کے مقامی شہریوں کریم خان اور رحمت اللہ کے گھر پر آکر لگا۔
