کےالیکٹرک سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 63 ارب 94 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

عی May 6, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 63 ارب 94 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نیپرا اعلامیے کے مطابق ڈسکوز نےکیلنڈر سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے، درخواست کی 19 مئی کو سماعت کی جائے گی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنوری تا مارچ کیپسٹی چارجز کی مد میں 36 ارب 83کروڑ 70 لاکھ روپے کمی ہوئی، سسٹم کے استعمال کے چارجز ومارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں 11 ارب 24 کروڑ روپے کمی ہوئی۔

ڈسکوز کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب 51 کروڑ روپے کمی کی درخواست ہے، صارفین کو ریلیف فراہمی کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد ہوگا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں