بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے لئے سکردو پہنچ گئے

عی Jun 1, 2026 IDOPRESS

سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے لئے سکردو پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سکردو پہنچنے پر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری، پی پی پی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان، گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ودیگر نے استقبال کیا۔

اس کے علاوہ پی پی پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن، نجم الدین خان ودیگر پارٹی عہدیداران بھی استقبال کے لئے موجود تھے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آج ضلع شکر کی تحصیل گلاب پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، بلاول بھٹو زرداری سکردو، چلاس، غذر اور گلگت میں بھی انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں