خواجہ آصف کا دعویٰ، ایکسین لیسکو پھولنگر کا موقف بھی آگیا

عی Jun 1, 2026 IDOPRESS

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے لیسکو کے خلاف ٹوئٹ کے معاملے پر 2 لائن مین اور ایک لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا گیاتاہم اب ایکسین لیسکو کا موقف آگیا۔


ایکسیئن پھول نگر ڈویژن کے مطابق لائن سپرنٹنڈنٹ محمد حسین، لائن مین شوکت اور لائن مین فلک شیر کو معطل کردیا گیا ہے۔جیونیوز کے مطابق ایکسیئن پھول نگر کا کہنا ہےکہ 200 کلوواٹ کا ٹرانسفارمر جلنے پر 100کلوواٹ ٹرانسفارمر نصب کیا جارہا تھا، گاؤں کے لوگوں اور خواجہ آصف کےکوآرڈینیٹر نے لیسکو کے عملےکو روک دیا۔


ایکسیئن پھول نگر کے مطابق انہوں نے چک27 کا خود وزٹ کیا،کسی نے لیسکو عملےکو پیسے دینےکا ثبوت نہیں دیا۔خیال رہےکہ خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر شکایت کی تھی ان کے ملازم کےگاؤں کا ٹرانسفارمر 80 ہزار روپے رشوت کے بعد تبدیل کیا گیا۔


لیسکو ذرائع کا کہنا ہےکہ خواجہ آصف کے باورچی کا آبائی علاقہ پتوکی چک 27 ڈھولن ہے، ڈھولن گاؤں کا 100 کے وی کاٹرانسفارمر جل گیا تھاجس کی لیسکوکو شکایت درج کرائی گئی، گاؤں کے رہائشیوں نے 100 کے وی کے بجائے 200کے وی کا ٹرانسفارمر لگانےکامطالبہ کیا، لیسکو حکام نے 200 کے وی ٹرانسفارمر لگانےکی منظوری بھی دےدی تھی۔


لیسکو ذرائع کا کہنا ہےکہ ایک پرائیویٹ شخص شبیر نےگاؤں سے پیسے اکٹھے کیے جس کا لیسکو سےکوئی تعلق نہیں، خواجہ آصف کے ٹوئٹ پر اعلیٰ سطح پر انکوائری کی جا رہی ہے، چیف ایگزیکٹیو لیسکو کے نوٹس پر ڈائریکٹر سرویلینس اینڈ انسپکشن ٹیم انکوائری کر رہی ہے۔ لیسکو ذرائع کے مطابق ٹرانسفار مرمرمت کرنے کے لیے 80 ہزار روپے لینے والے شبیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے،گرفتار ملزم کے بیان کی روشنی میں مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں