ملک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل میں مسلسل کمی ہورہی ہے: احسن اقبال

عی Jun 1, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ مالی سال 2018 کے بعد ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے صوبے امیر ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتےہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے رقم میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، سرمایہ کاری جی ڈی پی کی 2.6 فیصد سےکم ہو کر 0.6 فیصد ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 ہزار ارب کے منصوبوں کے پی سی ون پر کام ہورہا ہے، ترقیاتی منصوبے مکمل کرنےکےلیے 10 ہزار ارب درکار ہیں جب کہ مالی سال 2018 کے بعد ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل میں مسلسل کمی ہورہی ہے، ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے صوبے امیر ہوگئے ہیں کیونکہ صوبوں کا ترقیاتی بجٹ بڑھا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں