قومی ٹیم کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں

عی Sep 23, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکی مستعفی ہوچکے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشلے نوفکی نے اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشلے نوفکی کے لیے ایشین گیمز 2026 پاکستان ٹیم کے ساتھ آخری سیریز ہوگی جس کے بعد وہ قومی ٹیم کی کوچنگ ذمہ داریوں سے الگ ہوجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایشلے نوفکی کی ایک ایسوسی ایٹ ملک کی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے بات چیت ہوئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز ٹیم کے لیے بولنگ کوچ کی تلاش شروع کردی ہے اور اس کے لیے پی سی بی نے باقائدہ اشتہار بھی جاری کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق خواہشمند اُمیدوار 8 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں