ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز

توانائی Sep 21, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، صدر ٹرمپ چاہتے ہیں ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔

اقوام متحدہ میں امریکا کے مستقل مندوب مائیک والٹز نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دباؤ جاری رکھا جائے گا، ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ 47 سال سے جاری تنازع کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اپنے اس مقصد پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، ایران دنیا میں دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا سب سے زیادہ سرگرم ملک ہے، ایران جوہری ہتھیاروں کی آڑ میں دنیا کو یرغمال نہیں بنا سکے گا۔

ماجد الانصاری نے بتایا کہ قطر کو امریکی انتظامیہ کے حکام کی جانب سے یہ یقین دہانیاں بھی ملی ہیں کہ واشنگٹن کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں