طلاق یافتہ بیوی کا قتل؛ سابق شوہر اور دیور کو عمر قید کی سزا

جگہ Sep 18, 2026 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوابی کی سیشن کورٹ نے طلاق یافتہ بیوی کے قتل کیس میں نامزد سابق شوہر اور اسکے بھائی کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن مبارک زیب خان نے سماعت کی، جرم ثابت ہونے پر عدالت نے دونوں بھائیوں کو عمر قید کی سزاء سنا دی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 10 لاکھ روپے بطور معاوضہ مقتولہ کے ورثاء کو دینے کا حکم دیا۔

پراسیکیوشن نے دلائل دیے کہ ملزم الحاف دین نے بھائی فرید الدین سے ملکر اپنی طلاق یافتہ بیوی مسمات رشیدہ بی بی سکنہ جلبئی کو دیور کے گھر میں قتل کیا تھا، ملزم الحاف الدین نے قتل سے تین ماہ پہلے بیوی کو طلاق دی تھی اور ملزم الحاف طلاق یافتہ بیوی کو دوسری شادی سے روک رہا تھا۔

پراسیکیوشن نے دلائل میں بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے زخمی خاتون نے پولیس کو ہسپتال میں بیان ریکارڈ کروایا تھا، واقعہ 11 ستمبر 2023 کو تورڈھیر صوابی میں پیش آیا تھا۔

واقعے کا ٹرائل مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں