سیاسی مسائل کے حل کیلئے ہر فریق کو ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا: بیرسٹر گوہر

سائنس Sep 20, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کے سیاسی حل کے لیے ہر فریق کو ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے محسن نقوی کے ساتھ ملاقاتوں کی تردید سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، مذاکرات ہونے چاہئیں، فی الحال ماحول ٹھنڈا ہے اور کوئی بات نہیں بن سکی۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج میں کوئی قانون نہیں توڑیں گے اور نہ راستے بند کریں گے جبکہ لانگ مارچ میں سرکاری وسائل کا بالکل استعمال نہیں کیا جائے گا۔


ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالت کو آئی جی خیبر پختونخوا سے حلف نامہ طلب نہیں کرنا چاہیے تھا، ایسا تاثر بھی نہیں دینا چاہیے کہ خیبر پختون خوا کے عوام اور پولیس آپس میں لڑ پڑیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبر پختون خوا پولیس کی استعداد کار بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، صوبے نے گزشتہ سال پولیس محکمے پر 45 ارب روپے خرچ کیے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ یقینی بنائیں گے کہ پولیس میں سیاسی مداخلت نہ ہو، وزیراعلیٰ کو پولیس کے اختیارات ملنے کے بعد وہ انہیں من پسند بنیادوں پر استعمال نہیں کریں گے بلکہ پولیس کی بہتری کے لیے اقدامات کریں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں