
سورس: فوٹو : آئی ایس پی آر
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی افغانستان وار کمیشن کے وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔
مسلح افوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی سربراہی شمائلہ این چودھری اور ڈاکٹر کولن ایف جیکسن نے کی، جو افغانستان میں امریکہ کی 20 سالہ مصروفیت اور کردار کا جائزہ لے رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان میں امریکی جنگ کے دوران پاکستان کی معاونت پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور افغانستان میں ہونے والی پیشرفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
