
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کے 96ویں یوم الوطنی کے موقع پر مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے دارالحکومت ریاض میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں لیگی عہدیداران، کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں کیک کاٹا گیا اور سعودی قیادت، عوام اور برادر سعودی قوم کو قومی دن کی مبارکباد پیش کی گئی۔
مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کی زیر صدارت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی سعودی عرب کے قومی دن کی خوشیوں میں اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ شریک ہے اور دونوں برادر ممالک کے عوام کے درمیان محبت اور بھائی چارے کے رشتے مزید مضبوط ہو رہے ہیں
تقریب سے مہمانِ اعزاز راشد حسین گجر، عدنان اقبال بٹ، محمود الحق ڈوگر، قاضی اسحاق میمن، احسن عباسی، چوہدری سجاد علی، وقار نسیم وامق، سردار لطیف، فضل رحیم صافی، جمیل ربانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
