
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے حنا جاوید قتل کیس کے لیے ہائی پاورڈ کمیٹی تشکیل دیدی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی پاورڈ کمیٹی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تشکیل دی ہے جس کی سربراہی ڈی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھ کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی میں ڈی آئی جی لاہور شعیب خرم اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی سیف اللہ شامل ہیں جبکہ ہائی پاورڈ کمیٹی حنا جاوید قتل کیس کی تفتیش کا از سر نو جائزہ لے گی اور سہیل ظفر چٹھہ کی سربراہی میں رواں ہفتے راولپنڈی کا دورہ کرے گی۔
مقتولہ کے اہلخانہ نے راولپنڈی پولیس کی تفتیش پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، حنا کے اہلخانہ نے پارلیمنٹ کی کاکس کمیٹی اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو بھی خطوط لکھے ہیں۔
