سیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل

عی Sep 30, 2026 IDOPRESS

پشاور(شہزادنواز)سیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سہیل آفریدی بڑے آدمی ہیں اگر وہ میرا خط ڈسٹ بن میں پھینکنا چاہیں تو وہ بادشاہ ہیں جس طرح جنگل کا بادشاہ ہوتا ہے یہ ہمارے بادشاہ ہیں۔

شوکت یوسفزئی کاکہنا تھا کہ جو وزیر اعلیٰ صاحب نے میرے بارے میں فرمایا ہے وہ کافی وائرل ہو رہا ہے اور مجھے بڑی "شاباشیں" مل رہی ہیں۔ میں نے لیٹر وٹس ایپ پہ بھیجا ہے وہ پھٹتا نہیں ہے، پھاڑنے کے لیے اس کی کاپی نکالنی پڑے گی ان کے پاس اتنا ٹائم نہیں۔ ان کی مرضی ہے لیٹر پڑھیں نہ پڑھیں، بیرسٹر گوہر صاحب کو ایڈریس کیا تھا انھوں نے پڑھ کر جواب بھی دیا ہے۔ کسی لانگ مارچ سے پیچھے نہیں ہٹا، بیماری کی حالت میں بھی ڈی چوک تک پہنچا، 4 اکتوبر کو میں سہیل آفریدی سے آگے ہوں گا۔


ذرائع کے مطابق 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی کال دینے کے معاملے پر تحریک انصاف کے اندر ہی بیشتر رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کال دینے میں جنید اکبر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا اہم کردار تھا، تاہم اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سمیت پارٹی کے متعدد رہنما اس فیصلے سے متفق نہیں تھے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے اکثریتی رہنماؤں کی رائے تھی کہ احتجاج کے بجائے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے عمران خان کی ہسپتال منتقلی کی راہ ہموار کی جائے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں