لاہور: والد کو زہر دینے کا طریقہ اے آئی سے پوچھنے والا بیٹا 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

سافٹ ویئر Sep 30, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیی پاکستان آن لائن)لاہور کی ضلع کچہری نے والد کو زہر دینے کا طریقہ اے آئی سے پوچھنے والے ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق آج نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا تھا، اس موقع پر والد نے بیٹے کو جیل بھیجنے پر اعتراض نہیں کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی۔

کیس کا پس منظر


بہاولپور میں والد کو مبینہ طور پر زہر دینے کی سازش سامنے آئی تھی۔نوجوان طالب علم نے والد کو مبینہ طور پر زہر دینے کا طریقہ اے آئی سے پوچھا تھا جس پر این سی سی آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

ملزم کو گزشتہ ہفتے موبائل فون کی لوکیشن کی مدد سے تھانہ سمہ سٹہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔گرفتاری کے بعد ملزم کو پہلے بہاولپور سے اسلام آباد اور پھر لاہور لایا گیا، جہاں اس سے تفتیش کی گئی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں