
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے میں تعاون کی پیشکش کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق روس کے سفیر البرٹ پی خورئیف نے انسٹیٹوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز اسلام آباد میں پاک روس تعلقات کے موضوع پر خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کا جلد حل اور سرحدی گزرگاہوں کی بحالی چاہتے ہیں.
البرٹ پی خورئیف نے کہا کہ سرحدی بندش سے ناصرف پاک افغان بلکہ وسط ایشیائی ممالک اور روس کے ساتھ بھی تجارت متاثر ہو رہی ہے۔
اس کے علاوہ سابق پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ اب پاکستان کو بھارت یا افغانستان کے تناظر میں نہیں بلکہ ایک آزاد شراکت دار کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔
