
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی شہزادی مشاعل بنت سعود بن محمد بن عبدالعزیز انتقال کرگئیں۔
نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق سعودی ایوان شاہی کی جانب سے شہزادی کے انتقال کی خبر جاری کی گئی۔
سعودی ایوان شاہی کے مطابق شہزادی مشاعل بنت سعود بن محمد بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ بدھ کو بعد نماز عصر جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ ریاض میں ادا کی جائےگی۔
ایوان شاہی نے متوفیہ کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کے علاوہ لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
