
بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عراق نے ایران کے ساتھ شیب سرحدی گزرگاہ بند کرنے کی وجہ تکنیکی اور ترقیاتی سہولتوں کی کمی قرار دے دی
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے شیب سرحدی گزرگاہ غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے اور آنے والے دنوں میں ایران کے ساتھ بعض دوسری گزرگاہوں کو بھی بتدریج بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
عراقی حکومت کے ترجمان حیدر العبودی کا کہنا تھا کہ سرحدی گزرگاہ کو بند کرنے کا فیصلہ وہاں مطلوبہ تکنیکی، ٹیکنالوجیکل اور ترقیاتی تیاری نہ ہونے کے باعث کیا گیا۔
