مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ، برینٹ خام تیل 110 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا

عی Oct 22, 2026 IDOPRESS

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا او ر برینٹ خام تیل 110 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

سعودی عرب پر حوثیوں کے مزید حملوں کے بعد جمعرات کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعرات کو برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 1.29 ڈالر، یعنی 1.2 فیصد اضافے کے بعد 110.11 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 97 سینٹ، یعنی ایک فیصد بڑھ کر 98.12 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

بدھ کو گزشتہ کاروباری سیشن کے اختتام پر برینٹ خام تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوئی تھی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 67 سینٹ کم ہوگئی تھی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں