اسحاق ڈار چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے استنبول روانہ

عی Oct 23, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار استنبول میں چار علاقائی ممالک کے اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ روانہ ہو گئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی ریجنل فور ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت تعمیری سفارت کاری، علاقائی تعاون اور تنازعات کے پر امن حل کے عزم کا اظہار ہے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان کی دعوات پر اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں پاکستان ، ترکیہ ، سعودی عرب اور مصر شامل ہیں۔

ریجنل فور اجلاس کے بعد برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی شرکت سے یورپین تھری اجلاس ہوگا، ریجنل فورپلس E-3 فارمیٹ میں ساتوں ممالک کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔

دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط سفارتی حکمت عملی پر غور ہوگا، علاقائی امن و استحکام کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ محمد اسحاق ڈار اپنے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں