
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان میں چھٹی جماعت کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم سکیورٹی گارڈ گرفتار کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ملتان پولیس کا کہنا ہے کہ گرلز ایلیمنٹری سکول صدیق آباد میں چھٹی کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم سکیورٹی گارڈ گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق چھٹی کلاس کی طالبہ کو سکول کے سکیورٹی گارڈ نے کینٹین میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھر بتانے کی صورت میں گھر والوں کو مارنے کی دھمکی دی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے واقعہ کے دو دن بعد اہل خانہ کو بتایا تو ان کی درخواست پر ملزم منیر احمد سکیورٹی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
سی پی او ملتان اختر فاروق کے مطابق متاثرہ بچی کا میڈیکل کروایا گیا ہے ابتدائی میڈیکل میں زیادتی ثابت ہو گئی ہے جبکہ مزید قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔
