ایران کے جزیرہ قشم پر امریکی حملے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا

عی Nov 3, 2026 IDOPRESS

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے جزیرہ قشم پر امریکی حملے کی خبر سامنے آنے کے بعد منگل کو ابتدائی کاروبار کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 4 منٹ پر برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 48 سینٹ یعنی 0.5 فیصد اضافے کے بعد 105.25 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 47 سینٹ یا 0.5 فیصد بڑھ کر 96.93 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ پیر کے روز ہونے والی نمایاں کمی کے بعد سامنے آیا ہے۔ پیر کو برینٹ کروڈ کی قیمت 8.66 ڈالر یعنی 7.63 فیصد کم ہوکر 104.77 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی تھی۔

ایران کے جزیرہ قشم پر امریکی حملے کی خبر نے خطے میں کشیدگی اور تیل کی ترسیل کے حوالے سے خدشات کو دوبارہ نمایاں کردیا ہے۔ آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کے لیے ایک اہم گزرگاہ ہے، اس لیے خطے میں فوجی کشیدگی کی صورتحال عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں