
میڈرڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچیز کا کہنا ہےکہ 29 نومبر کو ہونے والے عام انتخابات ثابت کریں گےکہ اسپین کے فیصلے واشنگٹن یا تل ابیب سے نہیں بلکہ اسپین میں ہوتے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیدرو سانچیزکا کہنا تھا کہ انتخابات کے ذریعے واضح پیغام دیا جائےگا کہ اسپین کے فیصلے ملک کے اندر ہی کیے جاتے ہیں، نہ کہ بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر۔
ہسپانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا اور برازیل میں حالیہ سیاسی تبدیلیاں ظاہرکرتی ہیں کہ دائیں بازو کی انتہا پسندی کی بڑھتی ہوئی لہر کو واپس موڑا جاسکتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہی تبدیلی اسپین میں بھی آئےگی۔
انہوں نےکہا کہ اسپین فوجی اخراجات میں امریکا کے مطالبےکے مطابق اضافہ کرنےکے بجائے عوامی سہولتوں اور سماجی بہبود کو ترجیح دیتا رہےگا۔
