بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ، میڈیکل ٹیم جیل سے روانہ

عی Nov 9, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل ہوگیا، میڈیکل ٹیم جیل سے روانہ ہوگئی۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر عارف کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم شام کو اڈیالہ جیل پہنچی تھی، جس نے بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کا جیل میں طبی معائنہ کیا۔

ذرائع اڈیالہ جیل کے مطابق میڈیکل ٹیم کو جیل ہسپتال کے طبی عملے کی معاونت حاصل تھی، اس موقع پر بانی چیئرمین کے بلڈپریشر اور کولیسٹرول کا مشاہدہ کیا گیا۔

ڈاکٹر عارف خان نے بانی پی ٹی آئی سے ان کی طبیعت سے متعلق دریافت کیا، تجویز کردہ ادویات کا جائزہ لیا۔

میڈیکل ٹیم میں شامل ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کا بھی مکمل طبی معائنہ کیا، جس کے بعد وہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں