وزیراعظم کا اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مسلسل مظالم پر اظہارِ تشویش

عی Nov 9, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ کے بہادر فلسطینی عوام کو بنیادی انسانی امداد سے محروم رکھنے کے لیے اسرائیل کی جانب سے مسلسل غیر قانونی اقدامات پراظہار تشویش کیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں خیموں کے زیرِ آب آنے، بے گھر فلسطینی بچوں کے بے یار و مددگار ہونے، شدید سردی اور بھوک کا سامنا کرنے کے دل دہلا دینے والے مناظر انتہائی افسوسناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں، بین الاقوامی قوانین کی پامالی اور فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی مسلسل جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

حماس نے مطالبہ کیا ہے کہ بے گھر خاندانوں کو خیموں کے بجائے محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جائیں، اسرائیل ہنگامی پناہ گاہوں، گرمائش کے آلات اور مرمتی سامان کی فراہمی روک رہا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں 3 لاکھ خیموں کی فوری ضرورت ہے، ثالث اور ضامن ممالک غزہ میں امدادی سامان کی مسلسل فراہمی یقینی بنائیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں