بجلی ایک روپے 72 پیسےفی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

بڑا ڈیٹا May 20, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بجلی صارفین کے لیے بری خبر،فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 72 پیسےاضافے کا امکان ہے،نیپرا میں اپریل کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی گئی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سی سی پی اے کی درخواست پر 2 جون کونیپرامیں سماعت ہوگی،درخواست میں کہا گیا کہ اپریل میں پانی سے 21.89 فیصد، مقامی کوئلے سے 15.61 فیصد بجلی بنی،درآمدی کوئلے سے 14.14 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

آر ایف او سے 5.11 فیصد،مقامی گیس سے 10.49 فیصد بجلی ملی،درآمدی ایل این جی سے 4 فیصد بجلی پیدا کی گئی،ایٹمی توانائی سے 22.07 فیصد اور سولر سے پیداوار 1.17 فیصد رہی،ٹرانسمیشن لاسز کی مد میں 1.95 فیصد بجلی ضائع بھی ہوئی،قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے ڈسکوز پر ہوگا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں