
تہران (ویب ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بین الاقوامی انٹرنیٹ تک رسائی بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔انٹرنیٹ مانیٹرنگ ادارے نیٹ بلاکس کے مطابق ایران میں زیادہ تر شہری گزشتہ 87 روز سے عالمی ویب تک رسائی سے محروم ہیں جبکہ صرف چند افراد مہنگے اور جدید وی پی اینز کے ذریعے پابندیوں سے بچتے ہوئے انٹرنیٹ استعمال کر رہے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جنگ کے بعد 87 روز تک جاری رہنے والی انٹرنیٹ بندش کے تناظر میں سامنے آیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ایران عالمی انٹرنیٹ سے دوبارہ کب اور کس طریقہ کار کے تحت منسلک ہوگا۔
حکام نے ابتدائی طور پر 8 جنوری کو ملک گیر حکومت مخالف مظاہروں کے ردعمل میں انٹرنیٹ بند کیا تھا۔
