
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کسان ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ کمپنیوں نے گندم کا ہدف 30لاکھ ٹن سے 10لاکھ ٹن کر دیا ہے،آج کی تاریخ تک صرف سوا لاکھ ٹن گندم خریدی گئی ہے،کس طرح یہ ملک چلے گا،اگر خدانخواستہ حالات خراب ہو جاتے ہیں تو آپ کے پاس کہاں سے گندم ہوگی۔
پی ٹی آئی کے آفیشل پیج پر شیئرکردہ ویڈیو کےمطابق جنرل سیکرٹری کسان ونگ پنجاب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیرافورس ،پولیس اور محکمہ فوڈغریب کاشتکاروں کے گھروں پرچھاپے مار رہی ہے اور زبردستی گندم اٹھائی جارہی ہے، جب حکومت کاشتکاروں کی مدد نہیں کر رہی تو گندم کیوں اٹھائی جارہی ہے،حکومت کی پالیسی بالکل فلاپ ہو چکی ہے۔
حکومت بدمعاشی سے پیرا فورس، پولیس اور محکمہ فوڈ کاشتکاروں کے گھروں پر چھاپے مار کر گندم اکٹھی کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے 11 کمپنیوں کے ذریعے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنی تھی، لیکن ناکام پالیسی کی وجہ سے ٹارگٹ کم کر کے 10 لاکھ میٹرک ٹن کر دیا۔ اس کے باوجود آج تک کمپنیاں صرف 1 لاکھ… pic.twitter.com/LTMYB25eU6
— PTI (@PTIofficial) May 25,2026
