ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کسانوں  کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا، یاسر امتیاز اعوان

  دبئی (طاہر منیر طاہر )    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ غیر معمولی اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دبئی میں مقیم پاکستانی

حیاتیات Apr 9, 2026 IDOPRESS


دبئی (طاہر منیر طاہر ) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ غیر معمولی اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دبئی میں مقیم پاکستانی سماجی کارکن یاسر امتیاز اعوان نے کہا ہے کہ اس فیصلے کے سب سے منفی اثرات زرعی شعبے پر مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت گندم کی کٹائی کا سیزن جاری ہے اور کسان پہلے ہی مہنگی کھاد، بیج اور دیگر اخراجات کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، ایسے میں ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا۔


انہوں نے کہا کہ زرعی مشینری، ٹیوب ویلز اور فصل کی کٹائی و ترسیل کا زیادہ تر انحصار ڈیزل پر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے فی ایکڑ لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اس کے نتیجے میں کسان یا تو نقصان برداشت کرنے پر مجبور ہوگا یا پھر گندم کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہو جائے گا، جس کا بوجھ براہِ راست عوام پر پڑے گا۔


ملک یاسر امتیاز اعوان نے مزید کہا کہ یہ صورتحال نہ صرف کسان کی معاشی حالت کو کمزور کرے گی بلکہ ملک میں مہنگائی کی ایک نئی لہر کو بھی جنم دے سکتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زرعی شعبے کے لیے فوری ریلیف اقدامات کیے جائیں، خصوصاً ڈیزل پر سبسڈی یا خصوصی پیکجز کے ذریعے کسانوں کو سہارا دیا جائے تاکہ ملک کی غذائی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں