ایران-امریکہ سیز فائر میں پاکستان کا کردار بڑی سفارتی کامیابی ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ الحمدللہ آج دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان

جگہ Apr 8, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ الحمدللہ آج دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں۔


نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان سیز فائر میں پاکستان کا مثبت اور مؤثر کردار ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے، درست سیاسی و سفارتی حکمت عملی کے باعث پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر رہا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں امن کا ایک اہم ستون بن چکا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک مخصوص ٹولہ اس کامیابی پر بھی ناخوش ہے، جو ہر مثبت پیش رفت کو متنازع بنانے کی کوشش کرتا ہے، عوام کو دیکھنا چاہیے کہ کون عناصر پاکستان کی ہر کامیابی سے ناخوش ہو کر منفی رویہ اختیار کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کو ڈیفالٹ کی خبروں سے جوڑا جاتا تھا، مگر آج پاکستان ایک ذمہ دار اور باوقار عالمی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں