امریکی صدر کا پاکستان کی درخواست پر ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم

حیاتیات Apr 22, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران کے خلاف حملہ فی الحال مؤخر کیا جا رہا ہے تاکہ ایرانی قیادت اور نمائندے متفقہ تجویز پیش کر سکیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع برقرار رہے گی جب تک ایران کی جانب سے تجویز پیش نہیں کی جاتی اور مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ جاتے۔

اس سے پہلے امریکی ٹی وی سے گفتگو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا ایران کا معاملہ بڑی ڈیل کیساتھ ختم ہو جائے گا، دونوں فریقین آپس میں بیٹھیں گے تو ڈیل ہو جائے گی، مجھے اس معاملے میں جلدی نہیں، امریکا جنگ ختم کرنے کیلئے ایران کے ساتھ معاہدہ کر لے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جے ڈی وینس اور امریکی حکام مذاکرات کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گے، ایران جس نہج پر ہے اسے معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، صدر ٹرمپ نے ایرانی قیادت سے مذاکرات سے قبل خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں