شمالی کوریا کا کروز میزائل اور جہاز شکن میزائل کا تجربہ

سیول (ڈیلی پاکستان آن لائن )شمالی کوریا نے اتوار کے روز اسٹریٹیجک کروز میزائلز اور اینٹی شپ میزائلز کا ایک اور تجربہ کیا ہے، جس کا مقصد اس کے جدید جنگی بحری

جگہ Apr 14, 2026 IDOPRESS

سیول (ڈیلی پاکستان آن لائن )شمالی کوریا نے اتوار کے روز اسٹریٹیجک کروز میزائلز اور اینٹی شپ میزائلز کا ایک اور تجربہ کیا ہے، جس کا مقصد اس کے جدید جنگی بحری جہاز کی آپریشنل صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے (KCNA) کے مطابق اس تجربے کا مشاہدہ شمالی کوریا کے رہنما ’کم جونگ ان ‘ نے سینئر دفاعی حکام اور بحری کمانڈرز کے ہمراہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق دو اسٹریٹیجک کروز میزائلز اور تین اینٹی شپ میزائلز فائر کیے گئے، جن کا مقصد جنگی جہاز کے مربوط ہتھیاروں کے نظام، میزائل لانچ کے طریقہ کار کی تربیت اور جدید نیویگیشن سسٹمز کی درستگی اور اینٹی جیمنگ صلاحیت کو جانچنا تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں