وزیراعظم شہباز شریف کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایران جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اظہار تشکر کیا ہے۔

حیاتیات Apr 22, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایران جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اظہار تشکر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

On my personal behalf and on behalf of Field Marshal Syed Asim Munir,I sincerely thank President Trump for graciously accepting our request to extend the ceasefire to allow ongoing diplomatic efforts to take their course.


With the trust and confidence reposed in,Pakistan…

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 21,2026

انہوں نے کہا کہ پوری امید ہے فریقین تنازع کے مستقل خاتمے کیلئے اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے دور میں جامع امن ڈیل کو انجام دینے میں کامیاب ہوں گے۔


وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان تنازعات کے مذاکراتی حل کیلئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا، پوری امید ہے کہ فریقین جنگ بندی کی پاسداری جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ اس قبل امریکی صدر نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہم سے ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز آنے تک حملے روکنے کا کہا ہے، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی درخواست پر ایران پر حملے روک رہے ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں