پاکستان کو ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی مل گئی

حیاتیات Jun 2, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کو ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی سونپنے کی منظوری دے دی ہے جب کہ بھارتی ٹیم ایونٹ میں اپنے تمام میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی۔

نجی ویب سائٹ آج کے مطابق پیر کے روز بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں 2028 میں ہونے والے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو دینے کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔

آئی سی سی اجلاس میں ایونٹ کے انتظامی اور شیڈولنگ معاملات کی منظوری بھی دی گئی۔ اعلامیے کہا گیا کہ ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ 2028 میں مجموعی طور پر 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جب کہ ایونٹ کا مکمل شیڈول آئندہ سال جاری کیا جائے گا۔

آئی سی سی نے مزید کہا ہے کہ کرکٹ کینیڈا کو رکنیت کی خلاف ورزیوں کے باعث معطل کیا گیا ہے تاہم کینیڈین ٹیمیں آئی سی سی ایونٹس میں شرکت جاری رکھیں گی اور ان کے پروگرامز کے لیے فنڈنگ ایک کنٹرولڈ سسٹم کے تحت فراہم کی جائے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں