پاکستانی اسپنرز کیخلاف ناقص بیٹنگ، سابق آسٹریلوی کرکٹر اپنی ہی ٹیم پر برس پڑے

حیاتیات Jun 2, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر این ہیلی نے آسٹریلین بیٹرز کے اسپنرز کو کھیلنے کے انداز پر سوالات اٹھا دیئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق این ہیلی نے کہا مجھے نہیں علم دیگر ممالک کا لیکن آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لیے 50 اوور کی گیم مشکل ہوگئی ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں تمام پرفارمنسز ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ کے ارد گرد گھومتی ہیں، پچاس اوورز کی کرکٹ ٹیم میں کوئی بیٹر زیادہ گیندوں کا سامنا نہیں کرتا، یہ بہت زیادہ بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہیں زیادہ باونڈریز مارنے کی کوشش کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستانی اسپنرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹرز کو مشکل میں ڈال دیا تھا۔ ون ڈے ڈیبیو کرنے والے عرفات منہاس نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ ابرار احمد نے دو اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی، یوں مجموعی طور پر 8 وکٹیں اسپنرز کے حصے میں آئی تھیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں