
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت کے باعث کھلے پٹرول پمپوں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی قطاریں لگ گئیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کوئٹہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت برقرار ہے اور شہر کے بیشتر پٹرول پمپس بند ہیں،شہر کے بعض علاقوں میں کھلے پیٹرول پمپوں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی قطاریں لگی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ پٹرول اور ڈیزل کی قلت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،جس کے باعث شہری شدید پریشانی کاشکار ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے دعویٰ کیا تھا کہ ہر پٹرول پمپ کو پانچ ہزار لیٹر تک سپلائی جاری ہے۔
