متحدہ عرب امارات ہمارا میزبان ملک  جس نے ہمیں آگے بڑھنے اور کام کرنے کے مواقع فراہم کئے، ذوالفقار علی مغل

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی گلف/مڈل ایسٹ کے انفارمیشن سیکرٹری ذوالفقار علی مغل نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات، پاکستان کے بعد  ہمارا دوسرا

چپ ٹیک Apr 9, 2026 IDOPRESS


دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی گلف/مڈل ایسٹ کے انفارمیشن سیکرٹری ذوالفقار علی مغل نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات، پاکستان کے بعد ہمارا دوسرا گھر ہے جہاں ہم رہتے اور کام کرتے ہیں-یہ ہمارا میزبان ملک ہے جس نے ہمیں آگے بڑھنے اور کام کرنے کے مواقع فراہم کئے - متحدہ عرب امارات میں دنیا کے ہر ملک سےآئے لوگوں کا مسکن ہے جو یہاں پر سکون، آزادانہ اور حفاظتی ماحول میں کام کر رہے ہیں- ذوالفقار علی مغل نے کہا کہ دنیا بھر سے بیشمار لوگ یہاں سیر و سیاحت کے لئے یہاں آتے ہیں اور یہاں کے ماحول کی تعریف کرتے ہیں- اس ملک کی عزت، ترقی اور امن کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔اس ملک کی عزت، ترقی اور امن کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ہم خوش قسمت لوگ ہیں جنہیں یہاں روزگار کے مواقع ملے ھوئے ہیں جس پر ہم حکومت متحدہ عرب امارات کے ممنون و مشکور ہیں- انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے مہمان شہری ہیں لہذا ہم سب پر لازم ہے کہ اس ملک کے قوانین کا احترام کریں اور ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں- افواہوں پر کان نہ دھریں، سوشل میڈیا کا استعمال انتہائی احتیاط اور حکومت کی جاری کردہ پالیسیوں کے مطابق کریں، یہاں رہتے ھوئے اس ملک کی حفاظت اور اس کے طے شدہ اصولوں پر عمل کریں-

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں