جے ڈی وینس کا دورۂ پاکستان مؤخر کر دیاگیا ۔۔۔امریکی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورۂ پاکستان مؤخر کردیا گیا۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے جواب نہ دینے پر جے ڈی وینس کا دورہ

چپ ٹیک Apr 22, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورۂ پاکستان مؤخر کردیا گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے جواب نہ دینے پر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان مؤخر ہوا ہے۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق معاملے سے باخبر امریکی حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ دورہ کسی بھی وقت دوبارہ طے ہو سکتا ہے ۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران میں 2ہفتے کی جنگ بندی بدھ کو ختم ہونے والی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ ایران یا امریکہ اگلا قدم کیا اٹھائیں گے۔ مذاکرات کسی بھی وقت دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ طویل المدتی معاہدے کے بغیر جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتے۔

اس سے پہلے توقع تھی کہ جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہونے والے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں