بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں شکست، پاکستان کی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ مزید گرگئی

چپ ٹیک May 20, 2026 IDOPRESS

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں 2صفر کی شکست پاکستان کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) پوائنٹس ٹیبل پر ایک درجہ اور نیچے لے گئی۔

نجی ٹی وی چینل’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق سلہٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن بنگلہ دیش نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا۔

بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں شکست کے بعد پاکستان ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل پر ایک درجہ اور نیچے چلا گیا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم اب آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے، پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز سے پہلے آٹھویں نمبر پر براجمان ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش ٹیم 28 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئی جبکہ ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی پہلی اور نیوزی لینڈ کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں