قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ

چپ ٹیک May 26, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا ہے، منافع کی شرح میں ایک تا 2.20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ 26 مئی سے لاگو ہوگا۔

خصوصی بچت سکیموں پر منافع کی شرح 11.6 فیصد تک ہوگئی ہے، ریگولر انکم سرٹیفکیشن پر منافع کی شرح 11.82 فیصد مقرر ہوگئی ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بہبود، پنشن سکیموں پر منافع کی شرح 12 فیصد پر برقرار رہے گی۔

اس سے قبل بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس میں 2 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر منافع کی شرح میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔

حکومت نے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12.96 فیصد مقرر کی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ لوگ 100,000 روپے کی سرمایہ کاری پر 1,080 روپے ماہانہ منافع کما سکتے ہیں۔

اگر آپ 200,000 روپے کے بہبود سرٹیفکیٹ خریدتے ہیں تو ماہانہ منافع 2,160 روپے ہوگا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں