ویرات کوہلی نے ایک ہی میچ میں کئی نئے ریکارڈ اپنے نام کر لیے

چپ ٹیک Sep 29, 2026 IDOPRESS

کولکتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں ناقابلِ شکست 139 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کئی نئے ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔

ویرات کوہلی نے ناصرف ون ڈے کرکٹ میں اپنی 55 ویں سنچری مکمل کی بلکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے زیادہ بین الاقوامی سنچریاں بنانے کے معاملے میں سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

سنیل گواسکر نے اپنے کیریئر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 38 میچز میں 13 سنچریاں بنائی تھیں اور اب ویرات کوہلی نے 74 میچز میں اپنی 13 ویں سنچری سکور کر کے ان کا ریکارڈ برابر کر دیا۔


ویرات کوہلی نے اس اننگز کے دوران بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے 2 بڑے ریکارڈ بھی اپنے نام کیے ہیں۔انہوں نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 15 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا جو کہ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا۔

اس کے ساتھ ہی ویرات کوہلی نے لسٹ اے کرکٹ میں 59 سنچریاں مکمل کر کے سچن ٹنڈولکر کی برابری بھی کر لی۔

اب وہ اپنے ملک میں سب سے زیادہ بین الاقوامی سنچریاں بنانے کے سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے سے بھی صرف ایک سنچری دور ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں