
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ نے دلبرداشتہ ہوکر مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ طالبہ نے امریکہ جانے کے لیے ایجنٹ کو 50 لاکھ روپے دیئے تھے، ایجنٹ کی فراہم کردہ دستاویزات جعلی ہونے پر طالبہ ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔
