ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران سے متعلق کیس: درخواست گزاروں کی جانب سے جج کو اپروچ کیے جانے  کا انکشاف

بڑا ڈیٹا Oct 9, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سیکشن آفیسرز کی متعلقہ صوبوں میں واپسی کے فیصلے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی جب کہ درخواست گزاروں کی جانب سے جج کو اپروچ کیے جانے کا انکشاف ہوا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس ارب محمد طاہر نے کیس سننے سے معذرت کرلی، جسٹس ارباب محمد طاہر نے شدید اظہار برہمی کیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواستگزاروں سے مکالمہ کیا کہ آپ سفارشیں کرواتے ہیں،مجھے کالز کرواتے ہیں، آپ کا کام ایسے نہیں ہوگا، یہ غلط اور نامناسب بات ہے، درخواست گزاروں نے مجھے اپروچ کرنے کی کوشش کی ہے، اِنھوں نے مجھے فون کالز کروائیں ہیں، ایسا نہیں ہوتا۔

خالد محمود، محمد عارف، دلشاد احمد نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے، سعید چوہدری، ڈاکٹر محمد اسماعیل اور نجیب اللہ بھی درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں