نیلم منیر کی نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر، نام بھی سامنے آ گیا

چپ ٹیک Oct 12, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کر دیا۔

اداکارہ نے اپنے بیٹے کا نام محمد حمدان رکھا ہے اور یہ خوش خبری مداحوں کے ساتھ ایک خاص انداز میں شیئر کی ہے۔

34 سالہ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کر کے مداحوں کے درمیان جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan)

پاکستانی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر اپنے نومولود بچے کو گود میں لیے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ نیلم منیر نے ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھا ہے۔

انہوں نے جنوری 2025ء میں دبئی میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت محمد راشد سے شادی کی تھی، جس کے بعد سے وہ ڈراموں سے بھی دور ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں