
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی، صوبائی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات نہیں کیے اور 13 سال میں اس مسئلے پر قابو پانے میں ناکام رہی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کے بدلتے ہوئے منظرنامے پر اسلام آباد میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ دہشت گردی کے باعث لوگوں کو شہید کیا جاتا رہا، لیکن صوبائی حکومت غافل رہی۔ جب پانی سر سے گزر گیا تو یہ انتہائی قدم اٹھایا گیا، خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا اقدام عوام کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔
