پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل کی قیمت میں 85 پیسے فی لیٹر اضافہ

چپ ٹیک Oct 30, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے30 اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 400 روپے 67 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 377 روپے 91 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں