پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوستانہ تعلقات اور کاروباری مواقع موجود ،  نئے کاروباری راستے کھولے جا سکتے ہیں، فرزانہ کوثر

چپ ٹیک Nov 12, 2026 IDOPRESS


دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوستانہ تعلقات اور کاروباری مواقع موجود ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط، تجربات کے تبادلے اور مشترکہ سرمایہ کاری کے ذریعے نئے کاروباری راستے کھولے جا سکتے ہیں- ان خیالات کا اظہار آذربائیجان کے شہر باکو میں مقیم معروف پاکستانی بزنس وومن فرزانہ کوثر نے پاکستان سے آئے ایک کاروباری وفد کے ساتھ ملاقات میں کیا- بزنس وفد میں ذوالفقار علی مغل اور محمد اشرف خان شامل تھے- ملاقات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان کاروباری تعلقات، سرمایہ کاری اور باہمی تجارت کے وسیع امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر فرزانہ کوثر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور کاروباری مواقع موجود ہیں، جن سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ باہمی روابط، تجربات کے تبادلے اور مشترکہ سرمایہ کاری کے ذریعے نئے کاروباری راستے کھولے جا سکتے ہیں۔


فرزانہ کوثر، ذوالفقار علی مغل اور محمد اشرف خان نے دوران گفتگو کہا کہ آذربائیجان مختلف النوع کاروباروں کے لئے موزوں جگہ ہے - انہوں نے نئے کاروباری افراد سے کہا ہے کہ وہ آذربائیجان کا بزنس وزٹ کریں اور اپنے لئے موزوں کاروبار خود منتخب کریں- انہوں نے کہا کہ سرحدوں سے آگے بڑھتے کاروباری روابط ہی معاشی ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں ہموار کرتے ہیں۔


یاد رہے کہ دبئی کی معروف بزنس وومن فرزانہ کوثر جو اپنے کاروباری سفر کو دبئی سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو منتقل کر چکی ہیں، یہاں بھی اپنی محنت، صلاحیتوں اور کاروباری بصیرت کے ذریعے کامیابی کے نئے سنگِ میل عبور کر رہی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں